شیخ رشید کا توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

شیخ رشید کا توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

 سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کر دی۔

 شیخ رشید احمد نے درخواست اپنے وکیل سردار عبدالرزاق خان کے ذریعے جمع کروائی۔گزشتہ روز شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونا چاہ رہے تھے، مگر ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ عدالتی حکم کے باوجود امیگریشن حکام نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت دی تھی۔توہین عدالت کی پٹیشن کی سماعت پیر 10 نومبر کو ہوگی۔