شیخ رشید نے عمرہ ادائیگی کیلئے سعودیہ جانے کی درخواست دائر کردی

شیخ رشید نے عمرہ ادائیگی کیلئے سعودیہ جانے کی درخواست دائر کردی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں دائر کی ہے۔

 شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز ایڈووکیٹ نے یہ درخواست جمع کرائی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید اپنی عدالت میں پیشی کے دوران ہمیشہ باقاعدہ حاضری دیتے رہے ہیں اور انہوں نے کبھی بھی عدالتی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید کا مقصد عمرہ ادا کرنا اور مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی زیارت ہے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انسانی اور مذہبی بنیادوں پر عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے، کیونکہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر واپس وطن واپس آجائیں گے۔

اس درخواست کو عدالت میں سماعت کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس میں شیخ رشید کی مذہبی اور انسانی جذبات کا حوالہ دیتے ہوئے عمرہ کی اجازت طلب کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی فریضہ انجام دے سکیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شیخ رشید کو اجازت دی جائے تاکہ وہ امن و امان کے ساتھ عمرہ ادا کر سکیں اور واپس آ کر اپنے مقدمات کا سامنا جاری رکھ سکیں۔