نادرا کا 18 سال سے زائد عمر بچوں کے والدین کیلیے پیغام

   قومی شناختی کارڈ بنوانے میں تاخیر نہ کریں، بچے کو اس کا قومی حق جلد دلوائیں
 اسلام آباد (آئی این پی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے ایسے والدین کیلیے پیغام جاری کیا ہے جن کے بچوں کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو چکی ہے۔نادرا کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ جن والدین کے بچوں کی عمر 18 سال سے زائد ہو چکی ہے اور انہوں نے ابھی تک اپنا قومی شناختی کارڈ نہیں بنوایا تو وہ اس میں تاخیر نہ کریں اور قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے بچے کو اس کا قومی حق جلد دلوائیں۔18 سال عمر ہونے پر پہلا شناختی کارڈ ذمہ دار شہری بننے کی پہلی سیڑھی ہوتا ہے لہذا اپنا 14 ہندسوں والا شناختی کارڈ بنوائیں اور اپنی شناخت منوائیں۔پیغام میں کہا گیا کہ نادرا نے متعلقہ خاندانوں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔والدین یا بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ ہونا چاہیے