نادرا کے نئے ضوابط ،والدین گھربیٹھے ب فارم بنوا سکیں گے

والدین نادرا سنٹروزٹ کرنے کیساتھ  موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے گھربیٹھے بھی ب فارم بنواسکتے ہیں
اسلا م آباد (آئی این پی ) والدین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی ب فارم بنواسکیں ۔اس حوالے سے نادرا نے ب فارم کیلئے نئے ضابطے بنا دیئے۔نادرا ضوابط کے مطابق پیدائش سے تین سال کی عمر کے بچے کیلئے تصویرکی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمر جیسے ہی تین سال سے بڑھتی ہے تو ب فارم بنانے کیلئے تصویرکو لازمی قراردیدیا گیا ہے۔ دس سال سے ٹھارہ سال کی عمرتک پہنچنے سے قبل ب فارم کیلئے تصویر،فنگر پرنٹس اور آئرس یعنی نادرا کے آئی بائیومیٹرک تصدیقی نظام سے تصدیق کرانا لازم ہے۔والدین کے مطابق تعلیمی ادارے امتحانات کیلئے ب فارم طلب کرتے ہیں،والدین نادرا سنٹروزٹ کرنے کیساتھ  موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے گھربیٹھے بھی ب فارم بنواسکتے ہیں۔