نادرا نے تمام شہریوں کیلیے ’آئرس سکین‘ کی مفت سہولت فراہم کردی

آنکھ کی پتلی کی  سکیننگ بایومیٹرک تصدیق کے نظام کو بہتر بنانے کا جدید طریقہ ہے
 آج ہی تین سال اور زائد عمر کے بچوں کے ہمراہ  مفت’آئرس سکین‘ کرائیں:نادرا
اسلام  آباد(آ ئی این پی)نادرا نے تمام شہریوں کیلیے ’آئرس اسکین‘ کی مفت سہولت فراہم کردی ہے، شہریوں سے شناختی معلومات محفوظ بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کی شناختی معلومات کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ملک بھر کے تمام دفاتر میں آئرس اسکین کی مفت سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ نادرا کی آئرس اسکین (آنکھ کی پتلی کی اسکیننگ) سہولت شہریوں کی شناختی معلومات کو محفوظ بنانے اور بایومیٹرک تصدیق کے نظام کو بہتر بنانے کا ایک جدید طریقہ ہے، جس کے تحت آنکھوں کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی جاتی ہے۔نادرا کی جانب سے جاری آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اپنی شناختی معلومات کو محفوظ بنانے کے لئے یہ سہولت ملک بھر میں نادرا کے تمام دفاتر میں دستیاب ہے اور تمام شہری اس سے مفت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ تمام شہری آج ہی تین سال اور زائد عمر کے بچوں کے ہمراہ قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں اور مفت’آئرس اسکین‘ کرائیں