گیس چولہے سے لیک ہوتی رہی جلانے پر آگ سے کمرے میںسامان جل کر راکھ ہو گیا
رانا شاہد، نورین ، عائشہ، ارسلان، انشا بی بی، 8 سالہ ایان اور 5 سالہ شایان ہسپتال داخل
سرگودھا(بیورو رپورٹ)سرگودھا شہر کے گھر کے کمرے میں چولہے کی گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھنے سے فیملی کے میاں بیوی 5 بچے سات افراد بری طرح جھلس گئے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔زرائع کے مطابق اندرون شہر اربن ایریا کے علاقہ گلی نمبر 2 ہاتھی چوک کے ایک گھر میں چولہے کی گیس لیکیج کے باعث گھر کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے فیملی کے میاں بیوی 5 بچوں سمیت 7 افراد 38 سالہ رانا شاہد،34 سالہ نورین بی بی13 سالہ عائشہ بی بی،12 سالہ ارسلان،7 سالہ انشا بی بی، 8 سالہ ایان اور 5 سالہ شایان بری طرح جھلس گئے جن کو ریسکیو کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر(ڈاکٹر فیصل مسعود)ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی۔ابتدائی پر بتایا گیا کہ گیس چولہے سے لیک ہوتی رہی جسے جلانے پر آگ بھڑک اٹھی اور کمرے میں موجود سامان کو جل کر راکھ ہو گیا۔