زخمیوں کی شناخت سلمان ، معظم ، فیصل ، ساجد، شہریار، نعمان 15سالہ داود اور 20سالہ سبحان کے ناموں سے ہوئی ہے
لاہور (کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقے شادے وال چوک کے قریب واقع ایک پیزا شاپ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ دکان کے کچن میں ہوا جس کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیوکی فائر فائٹنگ ٹیمیں اور ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے فوری کارروائی شروع کر دی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20سالہ سلمان 21سالہ معظم 26سالہ فیصل 25سالہ ساجد 21سالہ شہریار 22سالہ نعمان 15سالہ داود اور 20سالہ سبحان کے ناموں سے ہوئی ہے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔