قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں فیصلہ‘بل میں نیب ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کی تجویز تھی
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت قانون نے حکومت کا قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل واپس لے لیا۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا محمود بشیر ورک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔نیب ترمیمی بل میں نیب ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کی تجویز تھی۔