سود کے نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں: حافظ نعیم الرحمان

ہم  پر عزم ہیں پاکستان میں ہونے والا دنیا کی تاریخ کا بہت بڑا اجتماع ہوگا:پریس کانفرنس
لاہور(خصوصی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  سود کے نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں۔صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پر عزم ہیں کہ ہم پاکستان میں ہونے والا دنیا کی تاریخ کا بہت بڑا اجتماع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان تین سو انتیس ایکٹر پر مشتمل علاقہ ہے، دنیا میں خواتین کا بھی بڑا اجتماع ثابت ہوگا، وکلا طلبہ خواتین نوجوانوں کی بڑی تعداد مینار پاکستان پر ہوگی، جمہوریت دیکھنی ہے تو جماعت اسلامی کو دیکھیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں میرا پاکستان کا بڑا ڈسپلے ہوگا،مینار پاکستان اجتماع عام میں قرارداد معیشت پاس کریں گے، ہمارا سلوگن بدل دو نظام محض نعرہ نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان جو اب تک 78سال کا ہو چکا ہے ستر فیصد تو نوجوان ہیں اس ملک میں سسٹم ہی موجود نہیں، عدالتی نظام کسی جج یا وکیل سے پوچھ لیں پاکستان کا موجودہ عدالتی نظام گل سڑ چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا پورا نظام تبدیل کرنا پڑے گا،