پاک‘ بھارت جنگ میں 7نہیں8 طیارے گرائے گئے:ٹرمپ

 ایک اخبار نے لکھا 7 طیارے گرائے گئے جبکہ ایک کو نقصان پہنچا‘کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا‘ اخبار زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں
ہم نے کئی ممالک کوابراہیمی معاہدہ میں شامل کیا، امیدہے سعودی عرب بھی معاہدے میں شامل ہو گا:امریکی  صدرکامیامی میں خطاب
میامی (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 6 یا 7 نہیں بلکہ 8 طیارے گرائے گئے۔میامی میں خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران میں نے اخبارات میں پڑھا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے۔ ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے جبکہ ایک کو نقصان پہنچا‘کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا‘زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ حقیقت یہ کہ اس جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں نے رکوائی کیوںکہ دونوں ایٹمی طاقت ہیں ، ہم نے کئی ممالک کوابراہیمی معاہدہ میں شامل کیا، امیدہے سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شامل ہو گا، ہم مشرق وسطی میں امن کیلئے اچھا کام کر رہے ہیں۔