پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی طیارے گرائے تھے :کیپٹن شیو کمار

 جنگی جہاز اتنے نہیں گرے جتنے بتائے جا رہے ہیں: بھارتی دفاعی اتاشی
 جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے بعد اب انڈونیشیا میں بھارت کے دفاعی اتاشی نے بھی اعتراف کر لیا کہ 7 مئی کو پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی جہاز مار گرائے تھے۔کیپٹن شیو کمار نے گرائے گئے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد نہیں بتائی۔انڈونیشیا میں سیمنار سے خطاب میں بھارتی دفاعی اتاشی نے کہا کہ جنگی جہاز اتنے نہیں گرے جتنے بتائے جا رہے ہیں، ساتھ یہ عذر بھی تراشہ ہے کہ بھارتی جنگی طیارے اس لیے گرائے گئے کیوں کہ سیاسی قیادت نے بھارتی فضائیہ کو پاکستان کے فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنانے کی ہدایت کی تھی۔بھارتی اتاشی کی جانب سے بیان سامنے ا?نے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے قوم کو گمراہ کیا اور یہ بتانے میں ناکام رہی کہ ا?پریشن سندور میں بھارت کے کتنے جنگی جہاز تباہ ہوئے۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر حملہ کیا گیا تھا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔پاک بھارت فضائی جھڑپ طویل ترین قرار، حملوں کے بعد پاکستان نے5 طیارے گرائے۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کواپٹر بھی تباہ کر دیے گئے تھے، ایل او سی پر بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیا گیا تھا۔بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئی تھیں۔