امریکی صدر نے مودی کے زخموں پرپھر نمک چھڑک دیا پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے ڈونلڈ ٹرمپ

 بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں، اسرائیل میں میری مقبولیت 99 فیصد تک تھی:میڈیا سے گفتگو
واشنگٹن(آ ئی این پی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیاروں کے گرائے جانے کا  ذکر کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زخم پھر تازہ کر دئیے۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے۔امریکی صدر نے کہا  بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں،پاکستانی وزیراعظم نے کہا  میں نے جنگ روک کر 3کروڑ افراد کو بچایا۔اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا  اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک تھی، سمجھ سے بالاہے  کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے۔