نہر میں کودنے والی لڑکی کو ڈولفن اہلکار نے بچا لیا

لڑکی 2دن سے لاپتہ ، اغوا کا مقدمہ بھی درج تھا، ناچاقی پر اقدام 
 لاہور(کرائم رپورٹر)بی آر بی نہرخیرا پل افسوسناک واقعے کو ڈولفن سکواڈ نے خوشی میں تبدیل کردیاڈولفن جوان نے جان کی بازی ہارتی خاتون کو بچا لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق بی آر بی نہر ڈولفن جوان نے اپنی جان پر کھیل کر خود کشی کرنی والی خاتون کو ریسکیو کرلیا جواں سالہ لڑکی گھریلو ناچاقی پر دل برداشتہ ہوکر نہر میں کود گئی تھی ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئیخیرا پل پہنچی جواں سالہ لڑکی 2 دن سے گھر سے لاپتہ تھی، نامعلوم ملزمان کیخلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج تھاڈولفن جوان ندیم نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے نہر میں چھلانگ لگادی ڈولفن جوان نے 16 سالہ مہرین کو بحفاظت نہر سے زندہ نکال لیاموقع پر موجود شہریوں کا ڈولفن سکواڈ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین شہریوں نے ڈولفن زندہ باد کے نعرے لگائیڈولفن ٹیم نمبر 203 نیخاتون کو ریسکیو کرکے لواحقین کے حوالے کردیالڑکی ہربنس پورہ کی رہائشی ہیباٹاپور پولیس مصروف تفتیش ہے، ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نیڈولفن ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ کے 15 کی کال پر فوری ریسپانس میں کوئی ثانی نہیں۔