4منشیات فروش گرفتار، شراب، چرس بر آمد

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈا ئون،3720گرام چرس ،20لیٹرشراب بر آمد ،4منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے۔ ڈی پی او ساہیوال محمدعثمان ٹیپو کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران تھانہ فتح شیر پولیس نے 82/6-Rمیں منشیات فروش مجاہد سے 1کلو 220گرام چرس ،غلہ منڈی پولیس نے 88/9-Lمیں عمران سے 1کلو 200گرام چرس تھانہ کمیر پولیس نے 118/9-Lمیں محمدسلیم سے 1کلو 300گرام چرس اور تھانہ نورشاہ پولیس نے 65/GDمیں محمداصغر سے 20لیٹرشراب بر آمد کرکے ملزموں کو گرفتارکرلیا۔