پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے آنے والی ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں، جبکہ ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کے علاقے بھی بھارت سے داخل ہونے والی فضائی آلودگی سے متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی مقامات پر دھول کے کنٹرول اور سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کے شیشے بند رکھیں اور گھروں کے دروازے و کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ آلودہ ہوا کے اثرات کم کیے جا سکیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوپہر ایک سے پانچ بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے، تاہم اس دوران آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پانی کا چھڑکاؤ اور اینٹی اسموگ گنز کا استعمال جاری ہے۔سینئر وزیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ:“اسمَوک سے بچاؤ اور اس میں کمی کے لیے ہر شہری کا کردار نہایت اہم ہے — اجتماعی کوشش ہی بڑی تبدیلی اور کامیابی کی ضمانت بن سکتی ہے