ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔

 انہیں یہ ایوارڈ خواتین کی خود مختاری، ثقافتی و فنی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ تقریب میں ماہرہ خان نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے اور یہ خواتین کی خود مختاری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ جو مشکلات انہوں نے دیکھیں، وہ آنے والی نسلوں کو نہ دیکھنی پڑیں۔ماہرہ خان پہلے بھی کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں، اور ان کی مقبولیت عالمی سطح پر مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی ان کا شمار صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں ان کی خوبصورتی اور منفرد اسٹائل کو سراہا جاتا ہے۔