موسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شازمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔
برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں اراکین پارلیمنٹ افضل خان، لارڈ طارق، احمد محمد یسین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہاں نے کیا۔راحت فتح علی خان نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ ملنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد ایک نیا بنگالی زبان میں گانا ریلیز کریں گے۔اس موقع پر راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے نے 22 مارچ کو لندن کے معروف رائل البرٹ ہال میں یادگار پرفارمنس بھی پیش کی، جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔