پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفی کو برطانوی پارلیمنٹ میں دو ایوارڈز سے نوازا گیا، جس کے بعد وہ یہ ایوارڈز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے۔
ہاؤس آف کامنز کی طرف سے "ڈائیورسٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ" اور ہاؤس آف لارڈز کی جانب سے "گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ" پیش کیے گئے۔ ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام ملٹی کلچرل برطانیہ نے کیا تھا۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فہد مصطفی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد اور لیجنڈ اداکار صلاح الدین تونیو کو دیا، اور بتایا کہ ان کے والد کی دعاؤں نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔فہد مصطفی نے پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں پیش کرنے کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام کے ذریعے ایک معنی خیز پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں، خاص طور پر اپنی فلموں جیسے "لوڈ ویڈنگ"، "ایکٹر ان لاء" اور "قائداعظم زندہ باد" میں۔ انہوں نے اپنے ڈرامہ "کبھی میں کبھی تم" کو عالمی سطح پر شائقین کے ساتھ جڑنے کی کوشش کے طور پر بیان کیا۔