اقبال ٹاؤن میں خاتون کو فائرنگ کر کے قتل، رکشہ ڈرائیور زخمی

اقبال ٹاؤن میں خاتون کو فائرنگ کر کے قتل، رکشہ ڈرائیور زخمی

ویب ڈیسک:اقبال ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ قریب ہی موجود رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق، خاتون اپنے ساتھی کے ہمراہ جا رہی تھی کہ تھانہ گلشن اقبال کے قریب پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق، فائرنگ کرنے والے خاتون کے ساتھی ہی تھے، اور فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے فرانزک ٹیمیوں کی مدد سے شواہد اکٹھا کیے ہیں اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے، تاہم مقتولہ کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔