لاہور: خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور: خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور: خاتون کو ہراساں کرنے اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کرنے والا ڈرائیور گرفتار

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کرنے والے رکشہ ڈرائیور شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون نے شکایت کی کہ وہ شاپنگ کے لیے بازار آئی تھی، جب کہ رکشہ ڈرائیور نے اس کا تعاقب کیا اور موقع پا کر اس پر حملہ کیا۔خاتون نے فوراً بازار میں تعینات پولیس اہلکاروں کو شکایت کی، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی کارروائیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔