مسلم ٹاؤن کے فلائی اوور پر جمعرات کے روز ایک رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے سبب فلائی اوور پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔واقعہ کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے کوششیں شروع کیں۔ حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔