(ن) لیگ، پیپلزپارٹی نے ملک پر جو ظلم کیاوہ کسی نے نہیں کیا: سینیٹر ہمایوں مہمند

 نوازشریف سے بڑا ظالم ملک میں کوئی پیدا نہیں ہوا،عدلیہ پرحملہ کیا اب آئینی دہشتگردی کی ہے
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی دوجماعتوں نے ملک پر جو ظلم کیا وہ کسی نے بھی نہیں کیا، نوازشریف سے بڑا ظالم ملک میں کوئی پیدا نہیں ہوا،سروسز چیف کی مدت بڑھادی گئی ہے تو اب اس کے ساتھ ہی آگے بڑھنا پڑے گا۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ نوازشریف کچھ راز بتانا چاہتے ہیں تو پھر یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ لندن پلان کیسے بنا تھا؟ ،میاں نوازشریف سے بڑا ظالم ملک میں پیدا نہیں ہوا، نوازشریف مظلوم نہیں ہمیشہ سے ظالم تھے، نوازشریف کو 1981میں جب لانچ کیا گیا تھا ، اس وقت اپنے ہی وزیراعظم کو ہٹوایا تھا، اپنے مخالف کے خلاف سب سے بدترین مہم چلائی اور اسامہ بن لادن سے پیسے لیے، آئی جے آئی بنائی، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی دوجماعتوں نے ملک پر جو ظلم کیاوہ کسی نے بھی نہیں کیا، ملک 70سالوں سے گرداب میں پھنسا ہوا ہے لیکن اس غلطی سے سیکھ کر آگے نہیں بڑھا جاتا۔