دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ سے معاملات کافی حد تک خراب ہو سکتے ہیں،سیکرٹری جنرل پی پی
اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملے کر کے بزدلانہ عمل کیا ہے،بھارت کے حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے دو ایٹمی طاقتوںکے درمیان جنگ سے معاملات کافی حد تک خراب ہو سکتے ہیں۔ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے،پاکستان کی بہادر فوج ہمیشہ ملک کی حفاظت کی خاطر آگے آگے رہی ہے۔