مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 2027-28تک مکمل کیا جائیگا

پشاور(آئی این پی )مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔مہمند ڈیم 213میٹر بلند دنیا کا پانچواں بلند ترین سی ایف آر ڈی ڈیم ہوگا جس کی تعمیر 2027-28تک مکمل ہوگی، سیلاب سے بچائو میں مہمند ڈیم کلیدی کردار ادا کریگا جس سے سالانہ اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کے 14مختلف مقامات پر دن رات تعمیراتی کام جاری ہے ۔ منصوبے سے سالانہ 2.86ارب یونٹ ماحول دوست بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔