کیا لطیف کھوسہ کا یہ کہنا درست ہے ٹرمپ کے صدر بننے سے عمران خان رہا ہوجائے گا؟
اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے سوال کیا ہے کیا یہ کہنا درست ہے ٹرمپ کے صدر بننے سے عمران خان رہا ہوجائے گا؟ کوئی بتائے گا کہ عدم اعتماد کے بعدپھر سائفرکیوں لہرایا گیا؟ پاکستان میں بیرونی مداخلت اوراداروں میں بیٹھی کچھ اشخاص کی خواہشات سے پردہ اٹھانے کا وقت ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ سینوں میں دفن راز کی بات کرتے ہیں تو 1993سے کریں ، ہمارا تو مداوا ہوسکتا ہے لیکن ریاست کا کیسے مداوا ہوگا؟بھلے ہماری جماعت کوآج پھر وزیراعظم اور وزیراعلی مل گیا، لیکن قوم کو کیا ملا؟ 2014میں دھرنا ہوا، ہم نے پاورپلانٹ لگائے، سی پیک شروع کرکے دکھایا، معیشت بہتر کی، دہشتگردی کا خاتمہ کیا، روزگار بھی بہتر کرکے دکھایا گیا ، مہنگائی بھی کنٹرول کی گئی، اگر دھرنا نہ دیا جاتا تو اس سے بہت زیادہ اچھی کارکردگی ہوتی