وزن کیسے کم ہوا؟ پی پی چیئرمین نے پردہ اٹھا دیا

چینی اور روٹی کھانا چھوڑیں، جم میں جا کر ایکسرسائز کریں، وزن کم ہو جائیگا،بلاول بھٹو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزن کیسے کم ہوا؟ اس راز سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خود ہی پردہ اٹھا دیا۔نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کے دوران وزن کم ہونے کے سوال پر بلاول نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا چھوڑیں، جم میں جا کر ایکسرسائز کریں، وزن کم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔