ایشوریا رائے فلم تال کا حصہ کیسے بنیں؟ سبھاش گھئی نے راز سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ ہدایت سبھاش گھئی نے اپنی بلاک بسٹر فلم تال کے مرکزی کردار کیلئے ابتدا میں ایشوریہ رائے کو مسترد کردیا تھا۔1999 کی بلاک بسٹر فلم تال کے ہدایت کار کا 1994 میں مس ورلڈ کا تاج جیتنے والی ایشوریا رائے سے متعلق خیال تھا کہ یہ فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا تک محدود ہیں۔ان کا یہ بھی خیال تھا کہ کاسمیٹک انڈسٹری سے جڑی یہ اداکارہ ایک سادہ، چھوٹے شہر کی لڑکی کا روپ نہیں دھار سکے گی۔سبھاش گھئی نے بعد میں ایشوریا رائے کو کوریوگرافر سروج خان کی سفارش اور منی رتنم کی تامل فلم میں عمدہ اداکاری پر کاسٹ کیا۔سروج خان نے فلم کے گانے رمتا جوگی کی کوریوگرافی کی تھی، انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کے بعد ایشوریا رائے کو بہتر ڈانسر کے طور سبھاش گھئی کے ساتھ پیش کیا تھا۔اداکارہ نے اس فلم کیلیے بغیر میک اپ کام کرنے کی سبھاش گھئی کی سوچ کو قبول کیا، جس کے بعد ہدایت کار نے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا موازنہ امیتابھ بچن سے کیا۔