پی ٹی آئی لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کئے جائیں
شیخوپورہ(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا مقصد اگر عمران خان کو صحت کی سہولیات فراہم کروانا یا ملاقاتوں کی بحالی کے لیے دبا ڈالنا ہے تو حکومت کو لانگ مارچ کے نتیجے کا انتظار کرنے کے بجائے آئینی اور بنیادی حقوق سے متعلق یہ مطالبات پہلے ہی پورے کر دینے چاہئیں۔ تاہم اگر لانگ مارچ کے ذریعے اداروں اور عدالتوں پر دبا ڈال کر دوبارہ گڈ ٹو سی یو کہلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو اب نہ جنرل فیض حمید نظر آتے ہیں اور نہ جنرل باجوہ، جبکہ 9 اور 10 مئی جیسی کسی سہولت کاری کی توقع بھی نہیں رکھنی چاہیے