سپریم کورٹ میں زیر التوا ء مقدمات کی تعداد 60ہزار سے کم ہوکر 58ہزار 487پرپہنچ گئی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60ہزار سے کم ہوکر 58ہزار 487پرپہنچ گئی،سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے دور میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی،16سے 30نومبر تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی،گزشتہ پندرہ دنوں میں674 مقدمات مزید کم ہوئے،رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ سول 31 ہزار 458 اور فوجداری 10 ہزار 208 اپیلیں زیر التوا ہیں،سپریم کورٹ میں 18 از خود نوٹسز زیر التوا ہیں، 2209سول نظرثانی درخواستیں زیر التوا ہیں،ایچ آر سیل کی136 درخواستیں اور 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔