قینچی پل: دو لاشیں،شناخت نہ ہو سکی

فیکٹری ایریا میں قینچی پل کے نیچے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے 2 افراد مردہ حالت میں پائے گئے ترجمان ایدھی کے مطابق ٹبی سٹی ترنم چوک کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ،متوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے،سر دست شناخت نہ ہو سکی،جبکہ فیکٹری ایریا میں قینچی پل کے نیچے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے،شناخت نہ ہو سکی،پولیس کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک بظاہر بھکاری، دوسرا نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔