عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنی آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ان کا علاج کیا جا سکے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ علاج کے دوران بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی فراہم کی جائے۔