گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کیلئے اقدامات کی ہدایت،گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی تجویز مسترد :اعلامیہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافے کی منظوری دے دی گئی، تاہم گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف 3 ہزار سے بڑھاکر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا ہے۔کیپٹو پلانٹس کیلئے قیمتوں میں اضافے سے گیس شعبے کی مالی ضروریات پوری کی جائیں گی،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق گھریلو صارفین کو اضافی بوجھ سے بچانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی تاکہ توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔