21 یونٹس سیل ،ای پی اے کا883 2 ہزار 883 یونٹس کا معائنہ ،860کونوٹس
لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب کردیا گیا، محکمہ ماحولیات پنجاب نے قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کے ذریعے سیل کر دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحول نے مختلف شہروں میں 25 اے کیو آئی مانیٹرنگ سٹیشنز قائم کر دیے ہیں اور 35 مانیٹرنگ سٹیشنز پر تیزی سے کام جاری ہے، اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ 27 مارچ سے 27 دسمبر تک لاہور میں ای پی اے نے 2 ہزار 883 انڈسٹریل یونٹس کا معائنہ کیاجس میں سے 860 کو نوٹس جاری کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ عوام اور صنعتکار حکومت کا ساتھ دیں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے صنعتی یونٹس کی مانیٹرنگ سخت کی گئی ہے۔تمام صنعتوں کو اخراج کنٹرول سسٹم کی تنصیب کے لیے وقت دیا گیا ہے، صنعتوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔