اسرائیل نے صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا، اسحاق ڈار

پاکستان صومالیہ کی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ تشویشناک ہے،صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ علاقہ ہے 
 پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے ساتھ کھڑا ہے، غزہ میں جنگ کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کوششیں ضروری ہیں:نائب وزیراعظم
جدہ(آئی این پی )نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو تسلیم اور وزیر خارجہ بھیج کر صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا ہے، صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ علاقہ ہے، کوئی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا قانونی یا اخلاق حق نہیں رکھتی،پاکستان صومالیہ کی خودمختاری کا احترام اور حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے ساتھ کھڑا ہے اور و آئی سی اورعرب ممالک کے ساتھ فلسطینی حق خود ارادیت کیلئے تعاون کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی ) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا اور اسرائیلی وزیرخارجہ کے صومالی لینڈ جانے کی غیرقانونی اورغیرحقیقی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان صومالیہ کی خودمختاری ،وحدت اورعلاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ انتہائی تشویشناک ہے، یہ سرحدوں پر براہ راست حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ریاست کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت لازمی ہیں، کوئی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا قانونی یااخلاقی حق نہیں رکھتی، ایسے کسی بھی بیان یا عمل کو قانونی یاسیاسی اثر حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدام ہارن آف افریقا اوربحیرہ احمر میں امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے