کولکتہ (آئی این پی ) بھارت اور چین کے درمیان تقریبا پانچ سال بعد براہ راست پروازیں بحال ہو گئیں،پیر کے روز بھارتی شہر کولکتہ سے اڑان بھرنے والی انڈیگو کی پرواز 6E 1703 تقریبا 180 مسافروں کو لے کر جنوبی چین کے شہر گوانگزو پہنچی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پروازیں 2020 کے اوائل میں کووِڈ وبا کے دوران معطل کی گئی تھیں۔ بعد ازاں ہمالیہ کے ایک متنازع سرحدی علاقے میں دونوں ملکوں کی افواج کے مابین تصادم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پروازیں دوبارہ بحال نہیں ہوئیں