حکومت اے پی سی اور بانی پی ٹی آئی کو بلائے، زرتاج گل

حکومت اے پی سی اور بانی پی ٹی آئی کو بلائے، زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ کل کا حملہ کسی سیاسی جماعت پر نہیں بلکہ میرے ملک پر ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان میں ملک کے مفاد میں موجود ہے، اور آج ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا یا انا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور وہ ہر صورت میں اپنے وطن کے دفاع میں ساتھ ہیں۔زرتاج گل وزیر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو مشورہ دیا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی (عمران خان) کے پاس جانا چاہیے اور ان سے بات کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے اور بانی پی ٹی آئی کو بھی مدعو کرنا چاہیے تاکہ تمام سیاسی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو کر ملکی حالات پر بات کریں اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔