زرتاج گل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ اور ریلی کرنا تحریک انصاف سمیت ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، اور ملک میں 17 سیٹوں والی جماعت کی حکومت قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو جاتا ہے، مگر وہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔زرتاج گل نے کہا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور جو لوگ تحریک انصاف چھوڑ گئے، انہیں وزیر اور مشیر بنا دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں جو لوگ رہ گئے ہیں، انہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث کیا گیا، اور ان کے فیصلے اپنی مرضی سے کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو نظرانداز کرنے سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، اور 9 مئی کے حوالے سے سینئر ججز پر مبنی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز جیسے لوگ موجود ہیں، جو ملک کے عوام کے لئے ٹھوس فیصلے نہیں کر پاتے، جبکہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔زرتاج گل نے کہا کہ مذاکرات کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے، اور اگر وہ ڈیل کرنا چاہتے تو پہلے ہی بیرون ملک جا چکے ہوتے، جیسے نواز شریف نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی بات کی جا رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔