ججز کی تقرری: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دسمبر میں بلائے جانے کا امکان

ججز کی تقرری: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دسمبر میں بلائے جانے کا امکان

ویب ڈیسک:جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دسمبر میں بلانے کا امکان ہے، جس میں پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

 اس اجلاس کا مقصد سندھ اور پشاور ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی کے لیے ضروری اقدامات کرنا ہے۔ 6 دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کی تقرری کے حوالے سے اجلاس بلانے کی تجویز زیر غور ہے​ذرائع کے مطابق، جوڈیشل کمیشن کے ممبر فاروق ایچ نائیک نے ججز کی نامزدگی کے حوالے سے مزید وقت کی درخواست کی ہے تاکہ ان نامزدگیوں پر جامع طور پر غور کیا جا سکے۔ اس میں دیگر صوبائی ہائی کورٹس میں بھی ججز کی تعیناتی کا معاملہ شامل ہے​