پاک فوج نے بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دے کر اسے چاند رات بنا دیا، وزیراعظم شہباز شریف

پاک فوج نے بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دے کر اسے چاند رات بنا دیا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے مکروہ حملے کا جواب دے کر اسے چاند رات بنا دیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے بھارت کے ساتھ تانے بانے ملتے ہیں۔وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات میں دوہرا معیار اپنانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس دوست ملک کے سفیر کو بلا کر ڈیمارش کیا جس نے پاکستان کی پیش کش کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، بلکہ بھارت میں اس واقعے پر مذاق اڑایا گیا۔

وزیراعظم نے 24 کروڑ عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج 24 گھنٹے تیار تھی۔ انہوں نے بھارت کے رافیل طیاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جو طیارے خریدے تھے، ان پر اسے بہت ناز تھا۔ چند دن پہلے بھارت کے رافیل طیارے اڑے، ہماری ایئر فورس نے ان کی کمیونیکیشن لاک کر دی۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔