بھارتی جارحیت کا معصوم نشانہ: لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس شہید

بھارتی جارحیت کا معصوم نشانہ: لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس شہید

ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ صاحبزادے، ارتضیٰ عباس، شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔ گولہ باری کے اس واقعے میں معصوم شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں ایک کم سن بچے کی شہادت بھی شامل ہے۔بھارتی جارحیت کے خلاف پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ارتضیٰ عباس کی شہادت پر قوم غمزدہ ہے اور دشمن کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں بھی معصوم بچوں پر حملے کو "حیوانیت کی بدترین مثال" قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب افواجِ پاکستان نے بھارتی حملوں کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے، جس کے دوران بھارت کے 5 طیارے اور متعدد ڈرون مار گرائے گئے۔ پاکستانی عسکری ذرائع کے مطابق شہداء کے خون کا ہر قطرہ دشمن سے حساب لے کر چکایا جائے گا۔یہ واقعہ نہ صرف دشمن کی بزدلی کا مظہر ہے بلکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے بھی ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے۔