معیشت کی بہتری کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

معیشت کی بہتری کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سٹارٹ اپ سمٹ سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک کی تشکیل اور معیشت کی بہتری کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی پاکستان کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی اور سٹارٹ اپ سسٹم اداروں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کے درمیان رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیکنالوجی ہی ترقی کی سمت دکھا سکتی ہے، خاص طور پر مالیاتی شمولیت میں۔محمد اورنگزیب نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی، جس میں آرٹیفشل سپر انٹیلی جنس پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے عالمی سطح پر سرمائے کی فراہمی میں تکنیکی درستگی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ معیشت میں بہتری کے لئے اقدامات اولین ترجیح ہیں، لیکن اس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔