بھارتی فلموں پر پابندی! جنگی حالات کے باعث این او سی کا اجرا معطل

بھارتی فلموں پر پابندی! جنگی حالات کے باعث این او سی کا اجرا معطل

ویب ڈیسک: جنگی حالات کے باعث بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی، این او سی جاری کرنے کا عمل معطل

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ کشیدہ جنگی صورتحال کے پیش نظر حکام نے بھارتی فلموں کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کرنے کا عمل روک دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق نہ صرف بالی ووڈ کی فلموں بلکہ بھارتی پنجابی فلموں پر بھی ہوگا۔پاکستان میں بھارتی فلموں کے کئی این او سی کی درخواستیں مختلف سرکاری دفاتر میں زیر التوا تھیں، جن پر مزید کارروائی روک دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ عوامی ردعمل سے بچا جا سکے۔فی الحال کسی بھی بھارتی فلم کو پاکستان میں نمائش کے لیے منظوری نہیں دی جائے گی۔