پاکستانی حکومت نے بھارتی پنجابی کامیڈی فلموں پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے پیچھے بھارت کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہ آنے کا معاملہ ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان نہ آنے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی نے کئی ثقافتی سرگرمیوں پر بھی اثر ڈالا ہے، جن میں بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز شامل ہے۔بھارت کی جانب سے کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے مختلف شعبوں میں بھارتی مصنوعات اور ثقافت پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ بھارت سے آنے والی پنجابی کامیڈی فلمیں جو پہلے امپورٹ پالیسی کے تحت پاکستان میں ریلیز ہوتی تھیں، ان پر پابندی لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ان فلموں کی ریلیز سنسر شپ کے قوانین کے تحت کی جاتی تھی، لیکن اب حکومت پاکستان اس پر دوبارہ سوچ رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پابندیاں صرف فلموں تک محدود نہیں ہوں گی، بلکہ اگر بھارت نے پاکستان کا دورہ نہ کیا تو دیگر شعبوں میں بھی پاکستان کی جانب سے سخت اقدامات متوقع ہیں