ڈونلڈ ٹرمپ کا غیرملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان: بھارتی ڈائریکٹر کبیر خان کا ردِعمل

ڈونلڈ ٹرمپ کا غیرملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان: بھارتی ڈائریکٹر کبیر خان کا ردِعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے باہر بننے والی تمام فلموں پر وہ 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی ڈائریکٹر کبیر خان نے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، کیونکہ زیادہ تر ہالی ووڈ فلمیں امریکا کے باہر شوٹ کی جاتی ہیں اور وی ایف ایکس بھی غیر ملکی ممالک میں بنتے ہیں، اس لیے ٹیرف کس پر لگے گا، یہ واضح نہیں۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ غیر ملکی پروڈکشنز نے امریکی فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچایا ہے اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں اس مسئلے سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی فلم انڈسٹری کے علاوہ فرنیچر درآمدات پر بھی بھاری ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔