پاکستان کی ٹیلی فلم ’’بے گناہ‘‘، بھارتی پروپیگنڈا فلموں کا بھرپور جواب

پاکستان کی ٹیلی فلم ’’بے گناہ‘‘، بھارتی پروپیگنڈا فلموں کا بھرپور جواب

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی جانب سے ’’آپریشن سندور‘‘ پر پروپیگنڈا فلم بنانے کے اعلان کے بعد پاکستان نے حقیقت دنیا کے سامنے رکھنے کے لیے پہلگام فالس فلیگ واقعے پر مبنی ٹیلی فلم ”بے گناہ“ تیار کر لی۔

اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں اچانک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں بھارتی اور غیر ملکی سیاح شامل تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے آپریشن سندور کے تحت حملہ کیا، تاہم پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو سخت سبق سکھایا، جسے پاکستان نے معرکہ حق کا نام دیا۔

بعد ازاں بھارت نے اپنی خفت مٹانے کے لیے فلم انڈسٹری کو ’’آپریشن سندور‘‘ اور ’’مشن پہلگام‘‘ نامی دو فلمیں بنانے کی ہدایت دی، لیکن یہ منصوبے صرف اعلان تک محدود رہے۔ دوسری جانب پاکستان نے تیزی سے کام کرتے ہوئے ٹیلی فلم ”بے گناہ“ مکمل کر لی، جو نہ صرف کشمیری عوام کی قربانی اور جدوجہد کو اجاگر کرتی ہے بلکہ بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب بھی ہے۔

پروڈکشن تفصیلات:

پروڈیوسر: گرین انٹرٹینمنٹ
رائٹرز: علی معین اور عرفان چانڈیو
ڈائریکٹر و اداکار: شمعون عباسی
دیگر کاسٹ: فراز فاروقی، نازش جہانگیر، حسن نیازی، سلیم شیخ
ٹیلی فلم کا ٹیزر ستمبر 2025 میں جاری کیا گیا، جبکہ جلد ہی اسے گرین انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کیا جائے گا۔