لاہور( کرائم رپورٹر)ڈاکٹر شعیب نیازی کے خلاف محکمہ صحت کی انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ان پر غیر حاضری، بد نظمی اور پبلک ہیلتھ مہمات میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات لگائے گئے ۔ ڈاکٹر شعیب نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا تھا ،7روز میں تحریری جواب جمع کر انے کی ہدایت کی گئی ۔