لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے میں شہری پر تشدد کے واقعہ کا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس ڈی پی او ٹاؤن شپ کو جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلف محکمانہ کارروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیاہے ۔