سول جج سید جہانزیب بخاری نے محکمانہ و انضباطی کاروائی کے بعد استعفی دیا: ترجمان لاہور ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر)ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے وضاحت کی ہے سول جج سید جہانزیب بخاری اپنی ڈیوٹی سے مسلسل دانستہ طور پر غیر حاضر رہے۔ ان کی طویل غیر حاضری اور ڈیوٹی جوائن نہ کرنے کی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے متعلقہ قواعد کے تحت ان کے خلاف محکمانہ و انضباطی کاروائی کا حکم دیا۔ انتظامی کمیٹی کے اس فیصلے کے بعد مذکورہ سول جج نے مبینہ استعفی سوشل میڈیا پر جاری کیا۔ مگر ہائیکورٹ میں استعفی تاحال موصول نہ ہوا ہے۔