نئے اور تجدیدی سروس کارڈز کیلئے اہلکاروں سے اضافی فیس وصولی شروع
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس میں مہنگائی کے اثرات کے باعث محکمانہ سروس کارڈ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نیا سروس کارڈ بنوانے کی فیس پہلے دو سو پچاس روپے تھی جسے بڑھا کر چار سو روپے کر دیا گیا ہے جبکہ سروس کارڈ کی تجدید فیس میں بھی ایک سو پچاس روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اہلکاروں نے ایک ماہ قبل درخواستیں جمع کروائی تھیں ان کے کارڈز تاحال پرنٹ نہیں کیے گئے جبکہ اضافی فیس ادا کرنے والوں کے کارڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔ ایس پی منزہ کرامت نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ خراب، معیاد ختم ہونے یا گمشدہ سروس کارڈ کی صورت میں فوری طور پر نیا کارڈ بنوایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار اپنے سروس کارڈز پولیس لائنز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اہلکاروں نے فیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف اور بروقت کارڈ فراہمی کا مطالبہ کیا ہ