لاہور ( کرائم رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ نے کمشنر انکم ٹیکس لاہور محمد عابد کے خلاف جاری محکمانہ انکوائری کو معطل کرتے ہوئے سیکرٹری ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دئیے کہ درخواست گزار نے قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ٹیکس ریکوری کا ہدف پورا کیا،سیکرٹری ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر غفلت کا مرتکب قرار دیا اور نوکری سے برطرف کرنے کا بلاجواز شوکاز نوٹس جاری کیا۔